ریو اولمپکس فٹبال: برازیل اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بغیر گول کے ڈرا

براسلیا:(یو این آئی) ریو اولمپکس کا باقاعدہ آغاز ہونے سے 24 گھنٹے پہلے ہی مرد فٹ بال کے مقابلے شروع ہو گئے ہیں جہاں گروپ اے پہلے راؤنڈ میں میزبان برازیل اور جنوبی افریقہ کے درمیان کوئی بھی گول نہیں ہوسکا اور مقابلہ بغیر گول ڈرا رہا۔
اولمپکس میں اب تک ایک بھی طلائی نہیں جیتنے والی برازیل کی ٹیم اس میچ میں اپنے ا سٹار تین کھلاڑی نیمار، گیبریل جیسوس اورگبرائیل باربوسا کے ساتھ میدان میں اتری تھی لیکن یہ کھلاڑی اپنی ٹیم کیلئے گول کرنے میں ناکام رہے۔بارسلونا کے اسٹار اسٹرائیکر نیمار کے پاس گول کرنے کے دو سنہرے موقع تھے لیکن وہ ان کو گول میں تبدیل نہیں کر پائے۔
اس کے علاوہ جیسوس کے پاس بھی میچ کے 69 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلانے کا شاندار موقع تھا لیکن وہ گول کرنے سے چوک گئے۔تاہم جنوبی افریقی ٹیم کو بھی گول کرنے کے موقع ملے لیکن ان کا کوئی بھی کھلاڑی اس میں کامیاب نہیں ہو سکا۔برازیل کا اب اگلا مقابلہ اتوار کو عراق سے ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Neymar and brazil draw blank in rio 2016 opener with south africa in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply