ملتان سلطان نے پی ایس ایل کے پہلے ہی میچ میں پشاور زلمی کو سات وکٹ سےہرایا

دبئی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ میں لیگ کی نئی فرنچائز ملتان سلطان نے کمار سنگاکارا اور کپتان شعیب ملک ی عمدہ بیٹنگ کی بدولت دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو سات وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
میچ شروع ہوا تو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز اسکور کیے اور فتح کے لیے ملتان سلطان کو 152 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 7 رنز پر احمد شہزاد کی شکل میں گری جو بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب کہ 54 کے اسکور پر صہیب مقصود 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
ملتان سلطانز کے کمار سنگاکارا نے 57 رنز بنائے اور وہاب ریاض کی بولنگ پر کامران اکمل کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کا دیا گیا 152 رنز کا ہدف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر ہی حاصل کرلیا۔
کپتان شعیب ملک نے 42 رنز اسکور کیے اور آخر تک ناٹ آؤ ٹ رہے ان کے ساتھ کیرن پولارڈ بھی 21 رنز کے ساتھ آخری وقت تک کریز پر رہے اور ٹیم کو فتح دلائی۔

Title: newcomers sultans thrash peshawar zalmi by 7 wickets in psl 2018 opener | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply