نیو زی لینڈ کا پاکستان کے خلاف سریز وائٹ واش،کیوی بولروں نے آخری سیشن میں 9وکٹ گرائے

ہملٹن: 369رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں بیٹنگ کا بد ترین مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم محض230رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اگرچہ افتتاحی بلے بازوں کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم نے پہلے وکٹ کی رفاقت میں 131رنز بنا کر نہایت مضبوط بنیاد فراہم کی تھی۔لیکن کپتان اظہر علی کے161گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے58رنز بناکر آؤٹ ہوتے ہی پاکستانی بلے بازوں کا جلوس نکلنا شروع ہو گیا۔ اور باقی 9کھلاڑی محض99رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہو گئے۔
حالانکہ صرف دو وکٹ کے نقصان پر اسکور 181تک پہنچ جانے پر پھر بھی ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پاکستان میچ جیتنے کی یا کم از کم ڈرا کرنے کی کوشش کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔کیونکہ اس وقت کریز پر سمیع اور سرفراز موجود تھے اور تجربہ کار یونس خان اور اسد شفیق کے بلے بازی کرنے آنا تھا۔لیکن 181پر سمیع کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی خیمہ میں ایسی افراتفری مچی کہ باقی سات بلے باز صرف49رنز ہی بنا سکے۔ ان میں سے بھی چار بلے باز اسد ، محمد عامر ، وہاب ریاض اور عمران خان کھاتہ تک نہ کھول سکے۔سمیع نے 238گیندوں پر 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے91رنز بنائے۔
بابر اعظم نے 16، سرفراز نے 19، یونس خان نے11، ڈیبو ٹینٹ محمد رضوان نے 13اور سہیل خان نے 8رنز بنائے۔ پاکستان نے آخری سیشن میں ڈرامائی طور پر اپنے 9وکٹ کھو کر سب کو ششدر کر دیا۔کیونکہ جب فائنل سیئشن شروع ہوا تو میچ کا ڈرا ہوجانا یقینی ہو گیا تھا۔لیکن صرف 24اووروں میں 9وکٹ گر گئے جن میں سے آخری 6 وکٹ نئی گیند لیتے ہی صرف11اووروں میں گر گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ویگنر نے تین وکٹ لیے جبکہ ساوتھی اور سینٹنرکو دو دو اور ہنری و گرنڈوم کو ایک ایک وکٹ ملی۔ ساؤتھی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New zealand snatch win in dramatic last session in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply