پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی کلین سوئپ کیا

دوبئی: ریگزار عرب میں مقابلہ پر آنے والی ہر ٹیم کو چاروں خانے چت کرنے کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اتوار کو پاکستان نے نیوزی لینڈ کو47رنز سے شکست دے کر اس کے خلاف بھی تین ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز 3-0سے جیت کر ایک اور کلین سوئپ کیا۔

پاکستان کے دیے گئے167کے ہادف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 16.5اووروں میں ہی119رنز پر سمٹ گئی۔ نیوزی لینڈ کو اگرچہ ابتدا میں ہی دو زبردست جھٹکے اس وقت لگے جب جارحانہ بلے بازی کرنے والے اس کے دو نوں جارح بلے باز محض13رنز پر آؤٹ ہو گئے۔لیکن کپتان ولیمسن اور فلپ نے اننگز سنبھالنے کے ساتھ ساتھ تیزی سے رنز بٹورنا شروع کر کے کچھ امید جگائی اور12ویں اوور میں ہی اسکور96تک پہنچا دیا لیکن اس اسکور پرولیمسن لیگ اسپنر شاداب خان کا شکار ہو گئے۔

انہوں نے38گیندوں پر 8چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 60رنز بنائے۔ ولیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد پھر نیوزی لینڈ کی اننگز نہ سنبھل سکی اور پوری ٹیم 116پر آؤٹ ہو گئی۔فلپس 24گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ24اور سوڈھی 9گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ11رنز بنا کر ڈبل فیگر میں پہنچنے والے تین بلے بازوں میں شامل رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین وکٹ لیے جبکہ عماد وسیم اور وقاص مقصود کو دو دو اور محمد اشرف کو ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل بابر اعظم کی79رنز اور محمد حفیظ کی ناٹ آؤٹ 53رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے3وکٹ پر 166رنز بنائے۔بابر اعظم کو مین آف دی میچ اور محمد حفیظ کو مین آف دی سریز کا مستحق قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New zealand lose eight for 23 as pakistan complete 3 0 sweep in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply