پاکستان کو ہرا کر نیوزی لینڈ ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں داخل

موہالی:بہترین آل راؤنڈر محمد حفیظ اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کے زخمی ہونے کا زبردست فائدہ اٹھاتے ہوئے نیوزی لینڈ پاکستان کو 22رنز سے ہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
موہالی میں کھیلے گئے گروپ2کے لیگ میچ میں 181رنز کے تعاقب میں پاکستان مقررہ20اووروں میں 5وکٹ پر 157رنز ہی بنا سکا۔ اگرچہ شرجیل خان اور احمد شہزاد پر مشتمل افتتاحی جوڑی نے جارحانہ انداز سے بلے بازی کرتے ہوئے پاور پہلے کے ساڑھے پاچ اووروں میں ہی ایک تہائی منزل طے کر لی ۔اور جس وقت 65کے اسکور پر شرجیل خان 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25گیندوں پر 47رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس وقت پاکستان ٹارگٹ تک آسانی سے پہنچتا نظر آرہا تھا۔
اور پاکستانی ٹیم کے بلے باز بھی مختلف موڈ مین نظر آرہے تھے لیکن اس دوران اسپنروں نے اسپن جال بننا شروع کر دیا اور اس جال میں سب سے پہلے خالد لطیف پھنسے ۔انہوں نے لمبی ہٹ لگانے کی کوش کی لیکن سینٹنر کی گین ان کے بلے پر پوری طرح نہ آسکی اور لانگ آن پر ایلیٹ نے ان کا کیچ لپک لیا۔ خالد نے نہ صرف اپنی وکٹ محض تین رنز بنا کردے دی بلکہ رنز کی رفتار بھی سست کر دی۔عمر اکمل نے افتتاحی بلے باز احمد شہزاد کے ساتھ مل کر رن ریٹ قابو میں کیا ہی تھا کہ مجموعی اسکور96پر شہزاد 32گیندوں پر 30رنز بنا کر و¿و¿ٹ ہو گئے۔
123رنز پر جب جارحانہ بیٹنگ کر رہے کپتان شاہد آفریدی بھی سوڈھی کے اسپن جال میں پھنس کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تو پاکستانی جیت کی رہی سہی امیدیں بھی معدوم ہو گئیں۔آفریدی نے 9گیندوں پر 19رنز بنائے اور دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔عمر اکمل 24 رنز بنا کر فاسٹ بولر میلن کی گیندپر آو¿ٹ ہوئے۔، انہوں نے 26گیندیں کھیلیں اور کوئی باو¿نڈری نہیں لگائی۔شعیب ملک نے19اور سرفراز احمد نے 11رنز بنائے اور دونوں ہی ناٹ آو¿ٹ رہے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مین آف دی میچ گپتل کی 46بالوں پر 10چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 80رنز کی طوفانی اننگز اور معمر بلے باز روز ٹیلر کی23گیندوںپر 36اور کوری اینڈرسن کی 14گیندوں پر 21رنز کی اننگز کی بدولت 20اووروں میں5وکٹ پر 180رنز بنائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New zealand defend again to enter semi finals in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply