نیوزی لینڈ نے کپتان میک کولم کو الوداعیہ میں سریز جیت کا تحفہ دیا

ہملٹن:فاسٹ بولنگ کے بہترین مظاہرہ سے نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 246کے اسکور کا کامیاب دفاع کر کے اپنے کپتان برینڈن میک کولم کے الوداعیہ میں سریز جیت کا شاندار تحفہ دیا۔ہملٹن کایہ وہی میدان ہے جہاں2007میں میک کولم نے 86رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے آسٹریلیاکے346کا اسکور پار کر کے اس وقت نیوزی لینڈ کو سریز جیت کاتحفہ دیا تھا۔ اگرچہ آسٹریلیا نے آخری پانچ کھلاڑیوں کو محض 23رنز پر آو¿ٹ کر کے نیوزی لینڈ کو ایک بڑا اسکور بنانے سے روک دیا جبکہ 40اووروں میں صرف5وکٹ کے نقصان پر 223رنز بنا لینے کے باعث ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ کیوی ٹیم ایک بڑا اسکور بنا لے گی۔ لیکن دیکھتے ہی دیکھتے پوری ٹیم 246پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ 247کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے افتتاحی بلے باز عثمان خواجہ کی 44رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ٹارگٹ کی جانب تیزی سے بڑھنا شروع کیا لیکن 19ویں اوور میں اسکور 94تک پہنچایا ہی تھا کہ ہند نژاد لیگ بریک بولر ایش سوڈھی نے دو خطرناک بلے بازوں کپتان اسمتھ کو اور اسی اوور میں میکس ویل کو پویلیین بھیج کر آسٹریلیا کی پیش رفت پر ایسا بریک لگایا کہ پھر نہ تو اس کے بلے باز رن ریٹ بڑھا سکے اور نہ ہی وکٹ بچا سکے۔153کے مجموعی اسکور پر بیلی کے بھی آو¿ٹ ہوتے ہی آسٹریلیا کی اننگز ایسی لڑکھڑائی کہ 200کا ہندسہ تک نہ چھو سکی ۔ اور پوری ٹیم 43.4اووروں میں محض191رنز پر آو¿ٹ ہو گئی۔ عثمان خواجہ 36گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے44رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ مشل مارش نے 42گیندوں پر 41اور بیلی نے 60گیندیں کھیل کر تین چوکوں کے ساتھ 33رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ہنری نے تین وکٹ لیے لیکن مین آف دی میچ صرف دو وکٹ لینے والے سوڈھی کو منتخب کیا گیا ۔کیونکہ ان کی دو وکٹیں ہی میچ کا اصل ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی تھیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New zealand defend 246 on mccullums odi farewell in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply