میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ 6وکٹ لوں گا : چہل

بنگلور:لیگ اسپنر یجویندر چہل نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹوئنٹی -20 میچ میں چھ وکٹ لینے کے حوالے سے کہا کہ چھ وکٹ لینےکے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔ چہل نے میچ ختم ہونے کے بعد کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہیں کیونکہ وہ بنگلور میں ملک کے لیے پہلی بار کھیل رہے تھے۔میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں چھ وکٹ لوں گا۔ اس سے پہلے آئی پی ایل میں بھی پاورپلے میں بولنگ کر چکا ہوں۔
اسی وجہ سے کپتان وراٹ نے مجھ پر یقین کیا۔ واضح رہے کہچہل نے کیریئر کی بہترین گیند بازی کرتے ہوئے چار اوور میں 25 رن دیکر چھ وکٹ لئے اور انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کو 75 رنوں سے فتح دلا کر سیریز 2-1 سے جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔چہل نے سیم بلنگس (صفر) جوئے روٹ (42)، ایون مورگن (40)، بین اسٹوکس (6)، معین علی (2) اور کرس جارڈن (صفر) کے وکٹ حاصل کئے۔
26 سالہ چہل نے کہا کہ وہ اس سے واقف تھے کہ چھوٹا گراو¿نڈ ہونے کے باعثیہاں بلے باز لمب لمبی ہٹیں لگانے کی کوشش کریں گے اور ایسی صورت میں میرے لئے وکٹ لینے کا موقع رہے گا۔ میں نے فل لینتھ گیندیں ڈالیں اور انگلینڈ کے بلے بازوں نے سویپ کرنے اور بڑے شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنے وکٹ گنوادیئے۔

Title: never dreamt i would get six wickets chahal | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply