ویگنر اور بولٹ کے عمدہ بولنگ کی مدد سے نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سریز جیت لی

ویلنگٹن: بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر اور بولٹ کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور12رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوںکی سریزمیں 2-0سے سبقت حاصل کرکے سریز ختم ہونے سے پہلے ہی جیت لی۔ 221رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کرتے ہوئے بنگلہ دیش پر اننگز سے شکست کے بادل اسی وقت منڈلانا شروع ہو گئے تھے جب 152مجموعے پر متھن47رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور جب 209پر کپتان محمود اللہ بھی 67رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دوسری اننگز میں ویگنر کے پانچ شکاروں میں دوسرا شکار بن گئے تو بنگلہ دیش کی اننگز سے ہار کے رہے سہے امکانات بھی فوت ہو گئے۔

محمود اللہ نے 69گیندوں پر درجن بھر چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے67رنزکی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ متھن کے ساتھ5ویں وکٹ کے لیے40رنز بھی بنائے ۔لیکن اس پارٹنر شپ کے ٹوٹ جانے کے بعد کوئی بلے باز محمود اللہ کا ساتھ نہ دے سکا اورف بلے باز حاضری لگاکر جاتے رہے۔ اگرچہ مستفیض الرحمٰن نے لمبی ہٹین گا کر دو چھکے لگاکر ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے کی کوشش میں محمود اللہ کو تعاون دینے کی کوشش کی لیکن بولٹ نے ان کے ارادے بھانپ کر عین وکٹوں کے سامنے فل لینتھ گیند ڈالی جسے مستفیض نے پھر چھکے لیے مارنے کی کوشش کی لیکن گیند انہیں چکمہ دیتے ہوئے وکٹوں میں گھس گئی۔

آخر کار خود محمود اللہ بھی حوصلہ ہار بیٹھے اورابھی اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید12رنز بنانے تھے کہ 9ویں وکٹ کی شکل میں وہ بھی آؤٹ ہو گئے۔ویگنر اور بولٹ ایسا قہر ڈھا رہے تھے کہ بنگلہ دیش کے آخری پانچ بلے باز محض 51رنز کے عوض آؤٹ ہو گئے۔ متھن نے 47رنز کی اننگز میں105گیندوںکا سامنا کیا اور7چوکے لگائے جبکہ شادمان اسلام نے 44گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے29، سومیا سرکار نے 57گیندوںپر 5چوکوں کے ساتھ28اور مستفیض الرحمٰن نے22گیندوںپر 16رنز بنائے اور دو چھکے لگائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے چار اور ویگنر نے 5وکٹ لیے۔

نیوزی لینڈ نے واحد اننگز میںروز ٹیلر کی ڈبل سنچری کی مدد سے6وکٹ پر432رنز بنا کر اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ٹیلر کو ان کی ڈبل سنچری کی بدولت جو انہوں نے 212گیندوں پر 19چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنائی مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔وہ ٹھیک200رنز بناکر مستفیض الرحمٰن کی گیند پر وکٹ کیپر لیٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔نکولس نے بھی سنچری بنائی اور ٹیلر کے ساتھ مل کر چوتھے وکٹ کے لیے 216رنز کی پارٹنر شپ بھی کی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Neil wagner and trent boult bowl new zealand to series win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.