ہندوستان کو146رنز سے ہرا کرآسٹریلیا سریز میں1-1کی برابری پر آگیا

پرتھ: آسٹریلیائی فاسٹ بولروں مشل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے نے منگل کی صبح ٹیم انڈیا کے لوور آرڈر کو اپنی طوفانی بولنگ سے بری طرح دہشت زدہ کر تے ہوئے محض28رنز کے عوض اس کی باقی نصف ٹیم کوبھی آؤٹ کر کے پوری ٹیم کو140رنز پر ڈھیرکر کے آسٹریلیا کو 146رنز کی شاندار فتح سے ہمکنار کر دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا 4ٹیسٹ میچوںکی سریز میں 1-1کی برابری پر آگیا۔

ہندوستان نے منگل کے روز گذشتہ روز کی اپنی ناتمام اننگز 5وکٹ پر112رنز سے آگے بڑھانا شروع کی اور محض28رنز کا اضافہ کر کے ہی باقی پانچ بلے بازوں نے بھی ہتھیار ڈال دیے۔اگرچہ ہنوما وہاری سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں کہ وہ زبردست مزاحمت کریں گے اور اگر جیت کے لیے مطلوبہ اسکور پورا نہ بھی کر سکے تو کم از کم اتنی مزاحمت ضرور کریں گے کہ جیت کا فرق بہت زیادہ رنز کا نہ ہو ۔

لیکن ابھی مجموعی اسکور میں7رنز کا ہی اضافہ ہی ہوا تھا کہ وہاری نے لیگ اسٹمپ پر پرنے والی اسٹارک کی شارٹ آف لینتھ گیند کو دور ڈھکیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کی کلائی کے پیڈ سے ٹکراتے ہوئے ہوا میں ہی تیرتے ہوئے مڈ وکٹ پر تعینات ہیرس کے پاس پہنچی اور انہوں نے اسے کیچ کی شکل دینے میں ذرا بھی غلطی نہیں کی۔وہاری نے 75گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے28رنز بنائے۔وکٹ کپر رشبھ پنت کو آف اسپنر لیون نے للچایا اور رشبھ نے کریز سے باہر آکر لیون کی اس گیند کو لیگ سائڈ کی جانب کھیلنے کی کوشش میں ڈگمگا گئے اور مڈ وکٹ کی جانب جو فضائی شاٹ کھیلاوہ کیچنگ پریکٹس جیسا بن گیا اور ہینڈز کوب نے اپنے بائیں جانب غوطہ لگا کر اسے کیچ میں بدل دیا۔

اور ہندوستان کی آخری امید بھی ٹوٹ گئی۔اس کے بعد تو اسٹارک اور کمنز نے اگلے تین اووروں میں ہی محض3رنز کے عوض باقی تین بلے بازوں امیش یادو، ایشانت شرما اور بومرا کو پویلین کی راہ دکھا کر میچ پر آسٹریلیا کی جیت کی مہر ثبت کر دی۔آسٹریلیا کی طرف مشل اسٹارک اور لیون نے 3-3اور ہیزل ووڈ اور کمنز نے دو دو وکٹ لیے۔لیون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nathan lyon mitchell starc blow away lower order to level series for australia in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment