ٹیم انڈیا ہدف سے ابھی میلوں دور اور آدھی ٹیم آؤٹ

پرتھ: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ہندوستان نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 112رنز بنا لیے ۔لیکن اب بھی وہ ہدف سے 175رنز دور ہے اور نصف ٹیم آؤٹ ہو چکی ہے جس سے اس کے سر پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں ۔

چوتھے میچ کے کھیل کی چند نمایاں باتوں میں عثمان خواجہ کی صبر آزما اننگز ،جس میں انہوںنے 213گیندیں کھیل کر 5چوکوں کی مدد سے صرف 72رنز بنائے،آسٹریلیا کی اننگز میں فاسٹ بولر محمد شامی کے 6، اور ہندوستان کی اننگز میں عثمان خواجہ کا کپتان وراٹ کوہلی کاپہلی سلپ میں سنسنی خیز کیچ لپک کر دوسری اننگزمیں بھی سنچری بنانے کا کوہلی کا خواب چکنا چور کردینا رہیں۔ ابھی ہندوستان نے100 ہندسہ تک بھی نہیں پہنچا تھا کہ ا س کی آدھی ٹیم پویلین واپس جا چکی تھی۔

ٹاپ آرڈر کے پانچوں بلے بازوں میں افتتاحی بلے باز لوکیش راہل کھاتہ کھولے بغیرپہلے ہی اوور میں اسٹارک کی گیند پر کلن بولڈ ہو گئے۔ اسکور13ہی تھا کہ ہندوستان کو دوسرا جھٹکا سریز مین اب تک ایک مسیحا کا کردار ادا کرتے رہنے والے چتیشور پجارا ہیزل ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر پین کا شکار ہو گئے۔

انہوںنے 11گیندوںپر واحد چوکے ساتھ4رنز بنائے۔مرلی وجے اورٹ کوہلی نے اننگز سنبھالنے کی بہت کوشش کی لیکن آف اسپنر لیائن کے گیند پر خواجہ نے پہلی سلپ میں کوہلی کو لپک کر ہندوستان کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیا۔55رنز تک پہنچتے پہنچتے ہندوستان کے چوتھے بلے باز مرلی وجے بھی 67گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے20رنز بنا کر پویلین چلے گئے۔

راہنے اور وہاری نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ابھی ان دونون کے درمیان 43رنز کی ہی پارٹنر شپ ہوئی تھی اور مجموعی اسکور98ہی تھا کہ رہانے بھی30رنز بنا کر چلتے بنے۔ انہوں نے ہیال ووڈ کا دوسرا شکار بننے سے پہلے 47گیندیں کھیلیں اور دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کھیل کا وقت ختم ہوا تووہاری44گیندوںپر 3چوکوں کے ساتھ19رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔رشبھ پنت نے ابھی کھاتہ نہیںکھولا تھا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی اتوار کی ناتمام اننگز 4وکٹ پر 132کو آگے بڑھایا۔

اتوار کے ناٹ آؤٹ بلے بازوں کپتان پین اور خواجہکے درمیان 72رنز کی پارٹر شپ نے آسٹریلیا کو ایک بڑی سبقت لینے کی راہ پرڈال دیا۔اور ٹیم پین کی37اور خواجہ کی 72رنز کی اننگز کی بدولت 243رنز بنا کر ہندوستان کو ایک مشکل ہدف دینے میں کامیاب ہو گئی۔ ہندوستان کی طرف سے محمد شامی6وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔ بومرا نے تین اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ لی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nathan lyon leaves india five down and sinking in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment