پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ناصر جمشید کی یو کے میں گرفتاری و رہائی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے اس امر کی تصدیق کی کہ پاکستان سوپر لیگ میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ معاملہ کی تحقیقات کے دوران برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کے سابق انٹرنیشنل بلے باز ناصر جمشید اور یوسف نام کے ایک دیگر شخص کو گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں ان دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
اس سے قبل برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے خبر دی تھی کہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ اسپاٹ فکسنگ کی جاری تحقیقات کے ایک جزو کے طور پر رشوت خوری کے الزامات میں 13فروری کو دو پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا اور پھر انہیں اپریل تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nasir jamshed one of two men arrested in britain released in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply