راحت علی کو وارننگ دینے کے امپائر کے فیصلہ سے وارن اور ناصر متفق نہیں

برمنگھم: (یو این آئی)سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن اور سابق برطانوی کپتان ناصر حسین نے پاکستانی فاسٹ بالر راحت کو پچ پر دوڑنے پر وارننگ دینے پر امپائرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
برطانوی میڈیا کے کمنٹری کرنے والے لیگ اسپنر شین وارن نے کہا کہ امپائرز نے راحت علی کو پچ کے خطرناک حصے پر دوڑنے پر وارننگ دی ہے۔ حالانکہ ری پلے میں یہ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ وہ وکٹ کے اس حصے سے کوسوں دور ہیں۔
لگتا ہے امپائرز پاکستان سے زیادتی کر رہے ہیں دوسری جانب ناصر حسین کا کہنا تھا کہ راحت علی کو ملنے والی وارننگ سے لگتا ہے کہ امپائرز گزشتہ میچ میں کی گئی اپنی غلطیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nasir husain and shane warne disappointed with umpire decision in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply