نرسمہا پر چار برس کی پابندی نافذ، اولمپک خواب چکنا چور

ریو ڈی جینریو : (یو این آئی) کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹس (سی اے ایس)نے ہندوستانی پہلوان نرسمہا یادو پر ڈوپنگ معاملے میں آج چار سال کی پابندی لگا دی جس سے نرسمہا کا ریو اولمپک میں کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
نرسمہا کو ڈوپنگ معاملہ میں اس مہینہ کے شروع میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کے کلین چٹ دینے کے فیصلے کو عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے سی اے ایس میں چیلنج کیا تھا اور کئی گھنٹے کی سماعت کے بعدسی اے ایس نے نرسمہا پر چار سال کی پابندی لگا دی۔پابندی کا نفاذ آج سے ہی ہو گیا۔اس سے پہلے یہاں ہندوستانی میڈیا میں یہ خبر پھیلائی گئی تھی کہ نرسمہا کو کلین چٹ مل گئی ہے اور وہ جمعہ کو کھیلنے جا رہے ہیں۔
یہ غلط اطلاع دہلی سے ’پلانٹ‘ کی گئی تھی کہ واڈا نے نرسمہا کو کلین چٹ دے دی ہے اور مقابلے کے لیے ان کا وزن کیا گیا ہے لیکن جوش میں اس بات کو نظر انداز کر دیا گیا کہ واڈا اس معاملے کو سی اے ایس میں لے جانے کے بعد اپنے ہاتھ ہٹا چکی تھی۔ واڈا نے سی اے ایس میں اپیل کرتے ہوئے ناڈا کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا اور چار برس کی پابندی لگانے اپیل کی تھی۔
سی اے ایس نے واڈا کی اپیل کو قائم رکھتے ہوئے نرسمہا پرچار سال کی پابندی لگادی۔ ہندوستان کے لیے نرسمہا پر پابندی لگنے کی خبر ایک گہرا دھچکا ہے جو مہاراشٹر کے اس پہلوان سے ریو میں تمغے کی امید کر رہا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narsingh yadav ousted from olympics banned for 4 years in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply