مودی نے ریو پیرا لمپک کھلاڑیوں سے ملاقات کی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں اختتام پذیر ریو پیرالمپک کھیلوں میں حصہ لینے والے ہندستانی کھلاڑیوں سے آج یہاں ملاقات کی اور کھیلوں کے اس عظیم انعقاد میں تمغہ جیت کر ملک کا وقار بڑھانے والے چاروں ایتھلیٹوں کو مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہندستانی کھلاڑیوں نے ریو پیرالمپک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے اور تمام ہم وطنوں کو فخر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ان کی اس نایاب کارکردگی کے لئے انہیں ڈھیر ساری مبارکباد۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریو میں دو طلائی، ایک نقرئی اور ایک کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi meets indias rio paralympics contingent in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply