پاکستان کرکٹ بورڈ چیرمین پی اسی ایل کا فائنل کراچی میں ہی کرانے پر بضد

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی اپنے اس فیصلہ پر اٹل ہیں کہ پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔سیٹھی نے یہ بات میڈیا کے نمائندوں سے اس وقت کہی جب انہوںنے پوچھا کہ کیا پی ایس ایل کا فائنل روشنیوں کے شہر میں ہوگا۔
سیٹھی نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے تزئین کاری میں مصروف ٹیموں کی بھی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے ۔میں15مارچ کو واپس آؤں گا تو اس وقت تک کام پوری طرح مکمل ہو چکا ہوگا۔پی ایس ایل کے گروپ میچز دوبئی اور شارجہ میں کھیلے جارہے ہیں۔ناک آؤٹ مقابلے لاہور میں اور فائنل25مارچ کو کراچی میں کھیلا جانا متوقع ہے۔
دریں اثنا پولس نے نیشنل اسٹیڈیم کے ارد گرد کئی جکلومیٹر کے دائرے مین زبردست حفاظتی بندوبست کرنا شروع کر دیا ۔ اور شاہراہ فیصل اور کارساز شاہراہ پر بہادر آباد تھانہ کے تحت واقع تما م دفاتر، کاروباری ادارے اور دکانیں 25مارچ کی صبح 6بجے سے26مارچ کی صبح6بجے تک بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Najam sethi adamant psl final will be held in karachi in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply