نڈال نے دسویں بار فرنچ اوپن ٹینس جیت کر لند ن کے اے ٹی پی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا

پیرس:اسپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے اتوار کو پیرس میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر کے لندن میں 12تا 19نومبر ہونے والے نیٹو اے ٹی پی فائنلز ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ نڈال دسویں بار رولانڈ گیروز ٹائیٹل جیت کر لندن میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ مین جگہ پانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ رافیل نڈال وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے دس بار فرینچ اوپن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ہے۔اتوار کے روز کھیلے جانے والے فرنچ اوپن کے فائنل میں رافیل نڈال نے اپنے مدمقابل سوئٹزر لینڈ کے ا سٹین واورنکا کو شکست دے کر دسویں بار یہ فرنچ اوپن جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
یہ رافیل نڈال کے کیرئیر کا دسواں فرنچ اوپن جبکہ مجموعی طور پر 15واں گرینڈ سلیم ٹائیٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔گذشتہ 13 برسوں میں رافیل نڈال نے 9 مرتبہ فرنچ اوپن میں کامیابی حاصل کی ہے۔فائنل جیتنے کے بعد ایک انٹرویو میں رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ ”میں تمام میچز میں اپنی بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کرتا ہوں لیکن یہاں مجھے جیسا محسوس ہوتا ہے اسے بیان کرنا مشکل ہے۔ آپ اس کا موازنہ نہیں کر سکتے ہیں۔ رافیل نڈال نے کہا کہ اس کے بعد بھی کوشش کروں گا کہ اچھی ٹینس کھیلوں اور مزید ٹائیٹلز اپنے نام کروں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nadal first to qualify for 2017 nitto atp finals in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply