افغانستان کے محمد نبی ورلڈ کپ میں ایک درجن وکٹ لینے والے واحد بولر بنے

کابل: افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی اور 17سالہ آل راؤنڈر راشد خان ایسے واحد دو کھلاڑی ہیں جنہوں نے رواں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میچوں سے پہلے تک کھیلے گئے پہلے راؤنڈ اور سوپر 10میں10یا اس سے زائد وکٹ لیے ہیں۔
ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہ ہارنے والی ویسٹ انڈیز کو پہلی شکست اور اپنی پہلی جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم مکمل کر کے وطن روانہ ہوجانے والی افغانستان کی ٹیم کے مضبو کاٹھی کے بولر محمد نبی ایک درجن وکٹ لینے والے واحد بولر ہیں۔دوسرے نمبر پر17سالہ لیگ اسپنر راشد خان رہے اور وہ بھی افغانستان کے ہی ہیں۔
راشد نے11وکٹ لیے۔وہ پورے ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولروں کی فہرست میں دوسری پوزیشن پر ہیں۔تیسری پوزیشن پر بھی ایک ایشیائی بولر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ہیں جنہوں نے10وکٹ لیے۔ان تینوں نے سات میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔اگرچہ افغانستان کی ٹیم نہ تو سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کر پائی اور نہ ہی سوپر 10مین اپنے سوائے آخری میچ کے کوئی میچ جیت سکی لیکن اپنے سے کہیں زیادہ مضبوط ،پیشہ ور اور ملک میں بہترین کرکٹ ڈھانچہ رکھنے والی ویسٹ انڈیز کو اعصاب شکن میچ میں جس طرح ہرا کو اپنی ورلڈ کپ مہم مکمل کی اس کے باعث کرکٹ کی دنیا میںاس کو زبردست سراہا جارہا ہے۔
اور جہاں ایک طرف پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی سر جھکائے اپنے ملک پہنچے اور جن سے ہوائی اڈے پر کسی نے کلام تک کرنا پسند نہیں کیا بلکہ باہر کھڑے کرکٹ شوقینوں نے ان پر آوازے کسے وہیں افغانستان کے کھلاڑی فخر سے سر بلند کیے کرکٹ شوقینوں کے جلو میں ہوائی اڈے سے باہر نکلے۔اور وہاں ان کا ہیرو جسی استقبال کیا گیا۔فضا ایک کھلاڑی کے نام کے ساتھ اور افغانستان زندہ باد و پائندہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nabi remains top wicket taker as afghanistan concludes world cup t20 campaign in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply