اصل مقصدتینوں فارمیٹس میں تسلسل برقرار رکھنا ہے: لوکیش راہل

کنگسٹن: (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار 158 رنز کی اننگز کھیلنے والے ہندستانی اوپنر لوکیش راہل نے کہا ہے کہ ان کا مقصد کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اپنی کارکردگی میں تسلسل رکھنا ہے۔
راہل نے موجودہ ٹیسٹ میں ہندستان کی پہلی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 158 رنز بنائے۔راہل نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام کے بعد کہاکہ میں اپنی اس اننگز سے بے حد مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں صبح خاص منصوبہ بندی کے ساتھ بلے بازی کرنے اترا تھا۔
میں نے شروع میں ایک دو رن لے کر اننگز کو آگے بڑھایا اور ایک بار نگاہیں جم جانے کے بعد من پسند شاٹ لگائے۔میری اس اننگز میں میزبان گیند بازوں کا بھی تعاون رہا جنہوں نے بہت سے موقعوں بہت خراب گیندیں ڈالیں اور جس کا مجھے فائدہ ہوا۔ راہل نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ خود پر قابو رکھنے اور ایک صبر آزما اننگز کھیلنے کی متقاضی ہوتی ہے۔ کیونکہ وہی اننگزآخر میں میچ وننگ بن جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہشروع سے ہی شاندار فارم میں تھے اور انہیں پورا یقین تھا کہ وہ یہاں ایک بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہیں گے۔ واضح رہے کہ راہل زخمی اوپنر مرلی وجے کی جگہ کو اس ٹیسٹ میچ کے لیے پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو مہینوں سے میری کارکردگی میں تسلسل رہا ہے اور میری کوشش یہی رہے گی کہ میں اپنی اسی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اچھی کارکردگی کروں۔اس اننگز سے یقینی طور پر میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور میں آگے بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: My intention to stay positive and aggressive paid off says kl rahul in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply