بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹ سے ہراکر فائنل میں، مستفیض الرحمٰن مین آف دی میچ

ڈبلن: مستفیض الرحمٰن اور مشرف مرتضیٰ کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز کو 5وکٹ سے ہرا کرآئر لینڈ میں کھیلی جارہی تین اقوامی کرکٹ سریز کے فائنل میں پہنچ گیا ۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز چھٹے اوور سے ہی پریشانیوں میں گھر گئی۔ کیونکہ اپنے فاسٹ بولر کپتان مشرف مرتضیٰ کے ساتھ مل کر فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن نے اس کی بیٹنگ صف میں ایسی تباہی مچائی کہ ابھی ویسٹ انڈیز 100کا ہندسہ بھی نہیں چھو سکی تھی کہ اس کے چوٹی کے چار بلے باز پویلین جا چکے تھے۔

لیکن افتتاحی بلے باز ہوپ نے امید جگائے رکھی اور کپتان جیسن ہولڈر کے ساتھ مل کر نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ پانچویں وکٹ کی رفاقت میں 100رنز بنا کر ٹیم کو 247جیسا قابل دفاع اسکوردینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہوپ 199کے اسکور پر 87رنز بنا کر مشرف مرتضیٰ کے دوسرے شکار بنے۔ انہوں نے 108گیندوں کا سامنا کیا اور 6چوکے اور ایک چھکا لگایا۔جیسن ہولڈر بھی 76گیندوں پر 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے62رنز بنا کر مشرف مرتضیٰ کے تیسرے شکار بنے۔

مستفیض الرحمٰن کو چار وکٹ ملے جبکہ مرتضیٰ کو تین اور مہدی حسن معراج و شکیب الحسن کوایک ایک وکٹ ملی۔248ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے افتتاحی بلے بازوں تمیم اقبال اور سومیہ سرکار نے پہلے پاور پلے کے 9اووروں میں ہی 54رنز کی پارٹنر شپ کر کے مڈل آرڈر کے لیے ایک مضبوط بیاد فراہم کی ۔جس پر بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے مزید تین ہاف سنچری پارٹنر شپ کر کے ہدف47.2اووروں میں ہی پورا کر لیا۔ وکٹ کیپر مشفق رھیم نے 73بالوں کی اننگز میں 63رنز بنائے اوعر پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

سومیہ سرکار نے 67گیندوں کا سامنا کیا اور 4چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 54رنز بنائے۔محمد متھن نے 53گینوں پر 2چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے43، محمود اللہ نے 34گیندوں پر ایک چوکے اور ایک ہی چھکے کے ساتھ30،شکیب الحسن نے35گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے29اور تمیم اقبال نے 23بالوں پر چار چوکوں کے ساتھ21رنز بنائے۔اے نرس 3وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کی جانب سے کامیاب بولر رہے جبکہ کیمر روچ اور ہولڈر کو ایک ایک وکٹ ملی۔ مستفیض الرحمٰن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mustafizur mushfiqur put bangladesh in the final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.