مشفق رحیم کی طوفانی اننگز کی مدد سے بنگلہ دیش نے ہمالیائی اسکور کے میچ میں سری لنکا کو 5وکٹ سے ہرایا

کولمبو: ہمالیائی اسکور سے خوفزدہ ہوئے بغیر افتتاحی بلے بازوں کے ذریعہ ایک مضبوط بنیادپر رنز کی دیوار کھڑی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز مشفق رحیم نے بنگلہ دیش کو سری لنکا کے خلاف 5وکٹ سے فتح دلادی۔ ندھاس ٹونٹی 20کے تیسرے میچ میں سری لنکا کی شکست سے تینوں ٹیموں کے دو دو پوائنٹس ہوگئے ہیں۔جس سے لیگ کا دوسرا راؤنڈ بہت دلچسپ ہو گیا۔
215رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے افتتاحی بلے بازوں تمیم اقبال اور لیٹن داس نے پہلے ہی اوور سے سری لنکائی بولروں کی خبر لینا شروع کر دی اور پاور پلے کے6اووروں میں ہی ٹیم کے سفر کا ایک تہائی فاصلہ ان دونون نے ہی طے کر لیا۔ پاور پلے کی آخر گیند پر لیٹن داس 19گیندوں پر دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 43رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔لیکن اس وقت تک وہ ٹیم کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کر چکے تھے۔ 100مجموعی اسکور پر تمیم اقبال بھی 29گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ47رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد مشفق رحیم نے سومایا سرکار کے 22گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ24اور پھر کپتان محمود اللہ کی 11بالوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے سے20رنز کی اننگز کی مدد سے حریف بولروں کا تع بے رحمی اور ہدف کا تیزی سے تعاقب جاری رکھا اور19.4اووروں میں 5وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں گھمان مینڈس اور کوسال پریرا کی ہاف سنچریوں اور اوپل تھرنگا کی 15گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ32رنز کی طوفانی اننگز کی مدد سے مقررہ20اووروں میں6وکٹ پر 214رنز بنائے۔مینڈس نے30گیندوں پرچوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے57اور پریرا نے 48گیندوں پر 8چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ74رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی طرف سے فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن 3وکٹ لے کو کامیاب بولر رہے جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ لی۔مشفق رحیم کو مین آف دئی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: mushfiqur has made amends for world t20 tamim in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply