سنسنی خیز فائنل میں پنے کو ہرا کرممبئی آئی پی ایل چمپین بن گیا

حیدر آباد: آسٹریلیائی در آمد مشل جانسن کی زیر قیادت جسپریت بمرا، لیستھ ملنگا،ہاردک پانڈیا اور کرن شرما پر مشتمل ممبئی انڈئینز کے بولنگ اٹیک کے ہر ممبر نے اپنی ذمہ داری بحسن و خوبی نبھاتے ہوئے 130کے معمولی ہدف کا دفاع کر کے رائزنگ پنے سوپر جائنٹس کے آئی پی ایل چمپین بننے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ ورنہ ایک وقت جب ممبئی کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں8وکٹ کے نقصان پر محض129رنز ہی بنا سکی تھی تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پنے کے کپتان اسٹیو اسمتھ، سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور اجنکیا رہانے ہی اس اسکور کو پورا کرنے کے لیے کافی رہیں گے۔اور16اووروں میں98رنز بنا کر یہ امر یقینی بھی ہو گیا تھا۔ لیکن ڈیتھ اووروں میں بمرا اور جانسن نے ایسا قہر ڈھایا کہ دیکھتے ہی دیکھتے دھونی ، منوج تیواڑی اور یہاں تک کہ ایک اینڈ کو مضبوطی سے تھامے اسمتھ بھی پولین لوٹ گئے۔ اصل تباہی آخری اوور میں اس وقت مچی جب ہدف پورا کرنے کے لیے مطلوبہ11رنز کی تلاش میں تیواڑی نے جانسن کی پہلی ہی گیند کو چوکا لگا کر ممبئی خے خیمہ میں کھلبلی مچادی۔ لیکن جانسن نے اگلی ہی گیند پر تیواڑی کو ایکسٹرا کور پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے ممبئی کے کھلاڑیوں میں جان پیدا کر دی۔ اگلی ہی گیند پر سمتھ جو اس دوران اینڈ بدل چکے تھے بھی لمبی ہٹ مارنے کی کوشش میں ایکسٹرا کور پر رائیڈو کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔
آخری گیند پر جب جیتنے کے چار اور ٹائی کے لیے تین رنز کی ضرورت تھی توکرسٹیان نے گیند کو اسکوائر لیگ باؤنڈر پار کرانا چاہی اور ایسا ہو بھی جاتا کیونکہ وہاں تعینات فیلڈر سچیت لڑکھڑا گئے لیکن فوراًہی سنبھل بھی گئے اور ٹائی کے لیے فیلڈر تیسرا رن لے ہی رہے تھے کہ سچیت کا تھرو بر وقت اسٹمپ میں جا کر لگا اور پنے سوپر جائنٹس کے اوپر آئی پی ایل چمپین شپ کے دروازے بند ہو گئے۔جانسن نے تین اور بمرا نے دو وکٹ لیے۔ اس سے قبل پہلی بار فائنل میں پہنچنے والی رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے شاندار بولنگ اور زبردست فیلڈنگ کا نمونہ پیش کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کوآٹھ وکٹ پر 129 رن پر روک دیا۔ ممبئی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن کپتان روہت شرما کا یہ فیصلہ سرے سے غلط ثابت ہوا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جے دیو انادکٹ نے تیسرے اوور میں پارتھیو پٹیل اور لینڈل شمون کے وکٹ لے کر ممبئی کو ایسا جھٹکا دیا کہ دو بار کی چیمپئن ٹیم پھر سنبھل نہیں سکی۔
پٹیل نے تین اور شمون نے چار رن بنائے۔ رہی سہی کسر امباتی رائیڈو کے رن آؤٹ ہونے سے پوری ہو گئی۔ رائیڈو 12 رنزبنا کر پونے کے کپتان اسٹیون اسمتھ کے تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ چوتھے نمبر پر کھیلنے اترے روہت نے 22 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 24 رن بنائے لیکن آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم جمپا نے روہت کا وکٹ لے کر ممبئی کی واپسی کی توقعات کو توڑ دیا۔ کیرون پولارڈ سات رنز بنا کر جمپا کا دوسرا شکار بن گئے۔ ہاردک پانڈیا 10 رنز بنا کر ڈینیل کرسٹین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کرن شرما ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ ہرنال پانڈیا نے 38 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر ممبئی کو 129 کے اسکور تک پہنچایا۔ جانسن 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انادکٹ نے 19 رن پر دو وکٹ، جمپا نے 32 رن پر دو وکٹ اور کرسٹین نے 34 رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mumbai win the ipl in one run thriller in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply