انگلینڈ میں ہونے والی پاور لفٹنگ چمپین شپ میں مکیش ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے

نئی دہلی:مکیش سنگھ کی قیادت اور دروناچاریہ ایوارڈیافتہ کوچ بھوپندر دھون کی رہنمائی میں ہندوستانی پاور لفٹنگ ٹیم انگلینڈ کے کووینٹری میں 10 سے 15 اکتوبر تک ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن میں مضبوط چیلنج پیش کرے گی۔
مکیش کو ہندوستانی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جس کے دیگر ممبروں میں سریندر سنگھ، بھیم سنگھ، امن دیپ سنگھ، سجیت کھتری، گورو شرما، راج پال اور سمت ساہنی شامل ہیں۔ ٹیم کے منیجر امید سنگھ، چیف کوچ بھوپندر دھون اور اسسٹنٹ کوچ امرجیت بھامرا ہیں۔
درونا چاریہ ایوارڈ یافتہ بھوپندر دھون نے ہندوستانی ٹیم سے شاندار کارکردگی کی توقع اظہار کرتے ہوئے کہا کہہندوستانی کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی پیش کرکے چیمپئن شپ ٹرافی اور انفرادی مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کریں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mukesh to lead indian squad at world powerlifting cship in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply