اگلا ورلڈ کپ جیتنے کے لئے حکمت عملی تیار: نئے چیف سلیکٹرپرسادکا بیان

ممبئی: (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ چیف سلیکٹر چنے گئے سابق وکٹ کیپر ایم ایس کے پرساد نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کو 2019 عالمی کپ میں صحیح سمت میں آگے لے جانا ان کا مقصد ہے جس کے لئے وہ منصوبہ بھی تیار کر چکے ہیں۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی بدھ کو سالانہ عام میٹنگ میں پرساد کو سینئر قومی سلیکشن کمیٹی کا نیا صدر منتخب کیا گیا اور وہ اس عہدے پر سندیپ پاٹل کی جگہ لیں گے۔
پرساد نے سلیکٹر صدر منتخب ہونے کے بعد کہا کہ میرے لیے یہ بڑا اعزاز ہے۔میرے دماغ میں صاف ہے کہ ہم 2019 ورلڈ کپ میں ٹیم کو کس طرح آگے لے جائیں گے۔اس کیلئے بہت منصوبہ بندی کی ضرورت ہوگی اور میرے دماغ میں اس بات کو لے کر بالکل واضح پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ہمیشہ یہ منصوبہ رہتا ہے کہ ہم 2017 چمپئنز ٹرافی اور 2019 ورلڈ کپ میں کیا کرنا چاہتے ہیں۔
اس کیلئے کافی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے بہت زیادہ گھریلو کرکٹ کھیلا ہے۔ ہم نے زمبابوے اور آسٹریلیا کے دورے کئے ہیں۔ہم نے گذشتہ سال بہت گھریلو کرکٹ دیکھا ہے تو ہمارے دماغ میں تینوں فارمیٹس کے لئے مختلف نام پہلے سے طے ہیں نئے چیف سلیکٹر بنے پرساد نے کہا کہ سینڈی بھائی کی ٹیم نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ ہم ان کے کام کو ہی جاری رکھتے ہوئے اسے آگے لے جائیں گے۔سابق ہندستانی کرکٹر پرساد نے سال 1998 میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Msk parsad has a plan for team india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply