مہندر سنگھ دھونی کوپنے کی آئی پی ایل ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا گیا

نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو گزشتہ سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل کی جانے والی ٹیم رائزنگ پونے سوپرجائنٹس کی کپتانی سے برطرف کر دیا گیا۔ آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن کی بولی لگنے سے ایک دن قبل دھونی کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر کرکٹ حلقوں میں حیرت و استعجاب کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اب ان کی جگہ آسٹریلیائی کپتان اسٹیون سمتھ پانچ اپریل سے شروع ہو رہے 10 ویں ایڈیشن میں سپرجائنٹس کی قیادت کریں گے۔ گزشتہ سال آئی پی ایل میں ڈیبو کرنے والی پونے سوپرجائنٹس کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی تھی۔ ٹیم نے دھونی کی قیادت میں 14 میں سے صرف پانچ میچ جیتے تھے۔ خود کپتان دھونی کی بھی کارکردگی ٹھیک نہیں تھی اور انہوں نے 12 اننگز میں صرف 284 رنز بنائے تھے جس میں ایک نصف سنچری شامل تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ms dhoni removed as rising pune supergiants captain in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment