دھونی ریٹائر نہیں ہو رہے:روی شاستری

لندن: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے سوشل میڈیا پر جاری ان تمام قیاس آرائیوں کی تردید کر دی کہ مہندر سنگھ دھونی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

یہ قیاس آرائی اس وقت شرو ع ہوئی جب سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی کس میں انگلستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سریز کے آخری میچ کے اختتام پر، جو ہندوستان8وکٹ سے ہار کر سریز بھی2-1کے فرق سے ہار گیا،دھونی نے امپائر سے گیند لے لی۔

چونکہ دھونی نے آسٹریلیا کے خلاف 2014کی ٹسٹ سریز کے دوران تیسر ا ٹسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد ایک اسٹمپ لے لی تھی اور پھر ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کرکے سب کو ششدر کر دیا تھا اس لیے اس موقع کو بھی اسی نظریہ سے دیکھا جانے لگا کیونکہ عام طور پر کوئی میچ جیتنے کے بعد ہی کھیل کے دوران استعمال ہونے والی گیند یا اسٹمپ کو یادگار کے طور پر لیا جاتا ہے۔

لیکن میچ ہار کر بھی یادگار کے طور پر گیند لینے سے قیاس آرائیوں کا جنم لینا فطری تھا۔شاستری نے کہا کہ دھونی اصل میں ٹیم کے بالنگ کوچ بھرت ارون کو گیند دکھانا چاہتے تھے کہ وہ اس کا معائنہ کر کے بتائیں کہ اس کی حالت کیسی ہے۔اور گیند سوئنگ کیوں نہیں ہو رہی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ms dhoni not retiringsays ravi shastri in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment