چنئی میں دھونی نے ہاف سنچریوں کی سنچری مکمل کی

نئی دہلی:سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو تمل ناڈو کے دارالخلافہ چنئی کے پی چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 79 رن کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں نصف سنچریوں کی سنچری مکمل کرلی۔ دھونی کا 302 ویں ایک روزہ میچ میں یہ 66 ویں نصف سنچری تھی۔
وہ ٹسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے سے پہلے 90 ٹسٹ میچوں میں 33 نصف سنچری بنا چکے تھے اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ایک نصف سنچری بنائی ہے۔
اس طرح ان کی نصف سنچریوں کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہندر سنگھدھونی انٹرنیشنل کرکٹ کیریر میں 100 نصف سنچری بنانے والے چوتھے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ کارنامہ سچن تیندولکر (164 نصف سنچری) راہل دراوڑ (146) اور سابق کپتان سوربھ گنگولی بھی(107) انجام دے چکے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ms dhoni completes century of half centuries in international cricket in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply