مہندر سنگھ دھونی نے محمد شامی کو بہترین اور شریف انسان بتایا

نئی دہلی: ہندوستان کے فاسٹ بولر محمد شامی کو لگاتار دوسرے روز اس وقت زبردست راحت ملی جب ان کے خسر محمد حسن کے بعد ان کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ان کی حمایت میں بیان دیا اور ان کی پاکیزگی کی توثیق کی۔
سابق کپتان اور اب ا صرف ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر دھونی نے کہا کہ محمد شامی ایک بہترین اور شریف النفس انسان ہیں اور وہ ایسے شخص نہیں ہیں کہ پیسے کے لالچ میں اپنی بیوی اور ملک سے دھوکا کریں۔
اگرچہ دھونی نے کہا کہ چونکہ یہ شامی کا خانگی معاملہ ہے اس لیے وہ اس پر کچھ زیادہ نہیں کہناچاہتے لیکن جہاں تک میں جاتا ہوں شامی ایک بہترین انسان ہے ۔وہ اپنی بیوی اور ملک کو دھوکا نہیں دے سکتا۔
دوسری جانب شامی بھی متواتر ان الزامات کی تردید کر رہے ہیں۔دھونی کے اس بیان سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ محمد شامی پر ابھی ان کے ساتھی کھلاڑیوں کا اعتماد برقرار ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ms dhoni comes in support of mohammed sham in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply