دھونی نے تقریباً13کروڑ روپے ادا کر کے انکم ٹیکس ادا کرنے میں بھی ریکارڈ قائم کیا

نئی دہلی: سابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی جنہوں نے اسی سال فروری میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچوں کی سریز کے دوران وکٹ کے پیچھے400واں شکار کر کے 400یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں بولروں کی معاونت کرنے والے پہلے ہندوستانی اور پھر اسی ماہ جولائی میں انگلستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5کیچ لپک کر ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں5یا ا س سے زائدکھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے پہلے وکٹ کیپر ہونے کا اعزاز پاکر اگر کھیل کے میدان میں شہرت پائی تو ٹیکس ادا کرنے والوں کی فہرست میں بھی اس وقت نمایاں مقام حاصل کر لیا۔

جب2017-18کے مالی سال میں انہوں نے12کروڑ 17لاکھ روپے ٹیکس جمع کر کے جھارکھنڈ اور بہار میں12 کروڑیا اس سے زیادہ کی رقم بطور ٹیکس جمع کرنے والا پہلا ٹیکس دہندہ ہونے کا بھی اعزا زپالیا۔

دھونی نے آئندہ مالی سال کے لیے ایڈوانس ٹیکس کے طور پر بھی تین لاکھ روپے جمع کرائے۔چیف انکم ٹیکس کمشنر وی مہالنگم کے مطابق دھونی نے 2016-17میں بھی 10کروڑ 93لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔لیکن اس وقت ان کو دونوں ریاستوں میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا ہونے کا اعزاز حاصل نہیں تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ms dhoni becomes highest income tax payer in jharkhand files itr of rs 12 17 crore in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply