ہندستان کے دورے پر ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں مورگن

چٹگام: (یو این آئی) انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز ایون مورگن جنوری میں ہندستان کے دورے پر ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔مورگن سیکورٹی وجوہات کے سبب بنگلہ دیش کے دورے پر نہیں گئے تھے۔
انگلینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال فاربریس نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔فاربریس نے کہاکہ یقینا ہندستان کے دورے پر مورگن ون ڈے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔وہاں پر وہ ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ہندستان دورے پر وہ کپتان بننے کا مستحق ہے۔
فاربریس ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے مورگن اور سلامی بلے بازا یلیکس ہیلز کے بنگلہ دیش کے دورے پر نہ جانے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔یہ دونو ں کھلاڑی اب ہندستان دورے پر واپسی کر سکتے ہیں اور فاربریس کا خیال ہے کہ انہیں ٹیم میں شامل کرنے کو لے کر کوئی دقت نہیں ہے۔اسسٹنٹ کوچ نے امید ظاہر کی کہ جوس بٹلر اپنے اس فارم کو آگے بھی جاری رکھیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Morgan will captain england in india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply