بنگلہ دیش میں دہشت گردانہ حملے سے انگلستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مورگن تشویش میں مبتلا

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کپتان ایون مورگن نے بنگلہ دیش میں دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر اپنی قومی ٹیم کے اکتوبر میں بنگلہ دیش کے دورے کے حوالے سے تشویش ظاہر کی ہے۔
بنگلہ دیشی دارالخلافہ ڈھاکہ میں واقع ایک ریستوران میں جمعہ کو دہشت گردوں نے غیر ملکی شہریوں کو اپنا نشانہ بنایا تھا جس میں 20 افراد کی موت ہو گئی تھی۔مورگن نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے آئندہ دورے کے تعلق سے فکر مند ہیں۔
اس سے پہلے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ باےرڈ (ای سی بی) کے ترجمان نے بھی کہا تھا کہ سات اکتوبر سے یکم نومبر تک کے اس دورے سے متعلق بورڈ حکومت کی ہدایات کے مطابق ہی عمل کرے گا۔ اس دورے میں انگلینڈ کو تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلنے ہیں. مورگن نے صحافیوں سے کہاکہ ” ہمبڑے فیصلے سی بی پر ہی چھوڑتے ہیں“۔
کپتان نے کہاکہ”بورڈ کی روانگی سے قبل کچھ لوگوں کو وہاں بھیج کر دیکھے کہ ہمارا وہاں جانا محفوظ ہے یا نہیں۔ بورڈ سیکورٹی کے نظام سے مطمئن ہے یا نہیں۔ اس وقت ہم اس حوالے سے فکر مند ضرور ہیں کیونکہ یہ تشویش کا موضوع ہے“۔ایک دن پہلے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نجم الحسن نے بہر حال امید ظاہر کی تھی کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت ہی دورے پر آئے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Morgan reveals big concern over bangladesh safety in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply