کپتان مورگن نے ہیلز کی اننگز کو بے نظیر بتایا

ٹرینٹ برج:پاکستان کے خلاف موجودہ ون ڈے کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں 169 رنز کی بڑی جیت حاصل کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے میچ میں محض 122 گیندوں پر 171 رنز کی زبردست اننگز کھیلنے والے ایلیکس ہیلز کی زبردست تعریف کی ہے۔
ہیلز کی طوفانی اننگز کے دم پر انگلینڈ نے جہاں ون ڈے کرکٹ میں اپنا بہترین اسکور بنایا وہیں مقابلہ اپنے نام کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز میں مسلسل تین میچ جیتتے ہوئے تین۔صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ مورگن نے میچ ختم ہونے کے بعد کہا کہ ہیلزنے اپنے گھریلو میدان میں بے مثال اننگز کھیلی۔ ان کی اس اننگز نے جہاں ٹیم کو ایک مضبوط بنیاد دی وہیں آنے والے بلے بازوں کے اوپر سے دباؤ بھی ہٹا دیا۔
انہی کی سحر انگیز اور طوفانی بلے بازی کا ہی نتیجہ تھا کہ جوس بٹلر اور جو روٹ بھی کھل کر کھیل سکے اور جارحانہ انداز میں بلے بازی کر سکے۔ مورگن نے کہا “بٹلر اور روٹ کی اننگز کو بھی کم نہیں کہا جا سکتا ہے۔ ٹیم گزشتہ کچھ وقت سے بہترین فارم میں ہے اور اس کے پیچھے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی محنت و جیت کی امنگ کارفرما ہے۔
مین آف دی میچ ہیلز نے بھی مقابلے کے بعد خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہیہ میدان میرے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔میں نے یہاں ہمیشہ بڑے اسکور کئے ہیں۔ بلے بازی کرتے وقت مجھے ریکارڈ کے بارے میں پتہ نہیں تھا اور مجھے یہ بھی نہیں معلوم ہے کہ یہ ریکارڈ کب تک رہے گا۔ میں نے ہمیشہ ٹیم کیلئے کھیلا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میری یہ اننگز ٹیم کی جیت میں مددگار رہی۔ میں نے اس اننگز کا پورا لطف اٹھایا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Morgan praises alex hales after record breaking day in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply