انگلستان نے ٹی ٹونٹی سریز کا آغاز کانپور میچ جیت کر کیا

کانپور:کپتان ایوان مورگن کی 51رنز کی طوفانی اننگز اور جو روٹ کے ساتھ تیسرے وکٹ کی رفاقت میں بنے 83رنز کی مد سے انگلستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ہندوستان کو 7وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز میں1-0کی سبقت حاصل کر لی۔ کانپور کے گرین پار اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس پہلے ٹی ٹونٹی میچ میںانگلستان نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی اور اس کے دیے گئے 148رنز کے ٹارگٹ کو 3وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔جسٹن رائے اور بلنگز پر مشتمل افتتاحی جوڑی نے پاور پلے کے پہلے دو اووروں میں ہی تابڑ توڑ حملے کر کے اپنے ارادے ظاہر کر دیے۔ لیکن اگلے دو اووروں میں یہ دونوں بالترتیب 19اور 22رنز بنا کر چار اووروں میں ہی لیفٹ آرم اسپنر یجوندر چاہل کا شکار ہو گئے لیکن اس وقت تک وہ 11کی اوسط ست رنز بنا کر آنے والے بلے بازوں کو ایک ایسی مضبوط بنیاد فراہم کر گئے تھے جس پر محض مزید ایک وکٹ کے نقصان پر انگلستان نے ہدف پورا کر لیا۔ مورگن نے 38گیندوں پر ایک چوکااور چارچھکے لگائے ۔جبکہ روٹ نے چار چوکوں کی مدد سے 46رنز بنائے اور غیر مفتوح رہے۔ہندوستان کی طرف سے چاہل دو اور پرویز رسول ایک وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔
اس سے قبل انگلستان کے چاروں فاسٹ اور ایک اسپنر معین علی کی نہایت شاطرانہ باؤلنگ کے باعث ہندوستان مقررہ 20اووروں میں7وکٹ پر محض 147رنز ہی بناسکا۔ کپتان وراٹ کوہلی حیران کن طور پر اوپننگ کرنے اتر پڑے۔ وراٹ نے 26 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ ہندوستانی اننگز کو بائیں ہاتھ کے بلے باز رینا اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کافی حد تک سنبھالا۔ اپنے گھریلو میدان پر کھیل رہے رینا نے 23 گیندوں پر 34 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ دھونی نے 27 گیندوں پر3چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔یوراج سنگھ 12، افتتاحی بلے باز لوکیش راہل آٹھ، ہاردک پانڈیا نو، منیش پانڈے تین اور پرویز رسول پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلستان کے گیند بازوں نے کفایتی گیند بازی کرتے ہوئے ہندوستانی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ آف اسپنر معین علی نے اپنی بہترین گیندبازی سے چار اوور میں 21 رن پر دو وکٹ لئے۔ ٹائمل ملز نے 27 رن پر ایک وکٹ، کرس جارڈن نے 27 رن پر ایک وکٹ، لیام پلینکٹ نے 32 رن پر ایک وکٹ اور بین اسٹوکس نے 37 رن پر ایک وکٹ لیا۔

Title: morgan moeen star in stylish victory | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply