شرپسندوں نے ہندوستانی فاسٹ بولر محمد شامی کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ مچائی، تین گرفتار

کولکتہ: ہندوستان کے تیز گیندباز محمد شامی کے گھر پر کچھ شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ کی جس میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جنوبی کولکاتا کی جادھوپور پولیس نے تین افراد کو شامی کی شکایت کے بعد گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی کی گاڑی اور موٹر سائیکل سوار کچھ لوگوں کے درمیان تصادم ہو گیا تھا جس کے بعد جب شامی اپنے گھر واپس آئے تو ان لوگوں نے ہندوستانی کرکٹر کے گھر پر زبردستی گھس کر توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ شامی کی گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی تھی جنہوں نے بعد میں ان کی گاڑی بھی روکنے کی کوشش کی۔
اگرچہ کرکٹر نے اس معاملے کو سلجھا لیا اور وہ جب گھر لوٹے تو وہ مزید افراد کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں گھس آئے۔ شامی کے گھر کی حفاظت کرنے والے گارڈ کی بھی ان ملزمان سے جھڑپ ہوئی جس کے بعد کرکٹر نے پولیس میں اس کی شکایت درج کرا ئی۔ اس معاملے میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جنہی علی پور کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ شامی کو 26 جولائی سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستان کی 16 رکنی ٹیم کے ساتھ سری لنکا روانہ ہونا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mohammed shamis kolkata residence attacked by angry youths three arrested in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply