بیوی کی شکایت پر فاسٹ بولر محمد شامی کے خلاف اقدام قتل سمیت سات الزامات کے ساتھ معاملہ درج

کولکاتا: پولس نے ہندوستانی فاسٹ بولر محمد شامی کی بیوی حسین جہاں کی جانب سے شکایت درج کرائے جانے کے بعد ان کے خلاف کیس درج کر لیا۔فاسٹ بولر کے خلاف انکی بیوی نے جو الزامات لگائے ہین ان میں ایک زہر دے کر اور جسمانی ایذا ؤں سے اقدام قتل کابھی ہے۔
شامی کے بڑے بھائی کے خلاف بھیجنسی زیادتی کرنے کا الزام ہے۔شامی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ498اے، 323،307، 376،328، 34کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
شامی نے اپنی بیوی کی طرف سے لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزام کی بھی تردید کی اور کہا کہ جہاں تک ملک کے لیے کھیلتے ہوئے اپنی کارکردگی سے سمجھوتہ کرنے کے الزام کا ہے میں ایسا کچھ کرنے سے زیادہ مرجانا پسند کروں گا۔شامی کی بیوی اور اس کے گھر والے کہہ رہے ہیں کہ افہام و تفہیم سے معاملہ طے کر لیتے ہیں لیکن میں نہیں جانتا کہ اسے کون بہکا رہا ہے۔
حسین جہان نے یہ بھی الزام لگایا کہ جنوبی افریقہ سے واپس آنے کے بعد بھی شامی نے اسے مارنا پیٹنا شروع کر دیا ۔وہ کچھ وعرصہ سے اس کو آئے روز بری طرح پیٹتا رہا ہے اوراب پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے۔اور ہمہ وقت پٹتے رہنامیرے برداشت سے باہر ہو گیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: mohammed shami charged with attempt to murder after complaint by wife hasin jahan in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply