فاسٹ بولر محمد شامی نے بیوی کے الزامات کی تردید کی اور اسے اپنے خلاف سازش بتایا

نئی دہلی: ہندوستانی فاسٹ بولر محمد شامی نے اپنی بیوی حسین جہاں کو مارنے پیٹنے اور غیر عوتوں سے ناجائز تعلقات کے الزامات کی تردید کی ہے ۔انہوں نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ” یہ جتنا بھی نیوز ہمارا پرسنل لائف کے بارے میں چل رہا ہے یہ سب سراسر جھوٹ ہے ۔
یہ کوئی بہت بڑا ہمارے خلاف سازش ہے اور یہ مجھے بدنام کرنے اور میرا کھیل خراب کرنے کا کوشش کی جارہی ہے“۔محمد شامی نے یہ ٹوئیٹ حسین جہاں کے ذریعہ اپنے واٹس اپ اور فیس بک گفتگو کے دوران موصول وہ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے بعد کیا جس میں شامی دوسری عورتوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں اور فون پر با ت کررہے ہیں۔
حسین جہاں نے ان عورتوں کے فون نمبر بھی ڈالے۔جہاں نے الزام لگایا کہ شامی اور اس کے گھر والوں نے اسے قتل کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔جہاں کے وکیل ذاکر حسین نے کہا کہ ان کی موکلہ کو اب بھی امید ہے کہ کوئی قانونی کارروائی سے پہلے ہی شامی اپنا رویہ بدل لے گا۔وکیل نے مزید کہا کہ حسین جہاں شامی کو مزید مہلت دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ فی الحال شامی انڈیا اے کی طرف سے ڈیوڈھر ٹرافی کھیل رہے ہیں ۔ جوہنسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کی شاندار کامیابی میں محمد شامی کا اہم رول رہا تھا۔

Title: mohammed shami breaks silence after wife alleges torture cheating | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply