محمد شاہد میرے ہیرو تھے: کپِل دیو

نئی دہلی: سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان کپِل دیو نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی محمد شاہد کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ وہ ان کے ہیرو تھے۔ کپِل دیونے کہا”مجھے لگ رہا تھا کہ وہ اسپتال میں اپنی جنگ جیت جائیں گے۔
56 سال کی عمر ہی کیا ہوتی ہے۔ میں ان کے کنبے کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ “کپل نے اپنا بین الاقوامی کیریئر 1978 میں شروع کیا تھا جبکہ شاہد نے 1980 کے ماسکو اولمپکس میں ہندوستان کو آخری مرتبہ ہاکی کا طلائی تمغہ دلایا تھا۔ عالمی کپ فاتح کپتان نے کہا “شاہد ایک بہترین کھلاڑی تھے۔ ایمانداری سے کہوں تو وہ میرے ہیرو تھے۔
یہ وہ وقت تھا جب کرکٹ اور ہاکی مقبولیت کے معاملے میں ساتھ ساتھ چلتے تھے۔ میں نے شاہد کوہندوستان کے لیے گول کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ میں میدان پر ہاکی میچ تو نہیں دیکھ پاتا تھا لیکن ٹی وی پر یہ میچ دیکھتا تھا۔کپِل نے مزید کہا کہ اگر آپ کو ان کی صلاحیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس وقت کے پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں سے پوچھیں تو وہ بتائیں گے کہ وہ شاہد سے کتنا ڈرتے تھے اور ان کا کتنا احترام کرتے تھے۔(یواین آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mohammad shahid was my hero kapil dev in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply