سابق ٹسٹ کرکٹر محمد کیف نے فوج کے جذبے کو سلام کیا

نئی دہلی:ہندوستان کے کرکٹ کھلاڑی محمد کیف نے اڑی دہشت گرد حملے اور سرجیکل اسٹرائیک پر چل رہی بحث کے درمیان فوج کی بہادری کو سلام کیا ہے۔ کیف نے ٹویٹ کرکے کہا تمام جوانوں کی چھٹیاں منسوخ ہو گئی ہیں۔ کسی ٹرین یا بس میں اگر آپ کسی جوان کو کھڑا ہوا دیکھتے ہیں تو برائے مہربانی آپ اپنی سیٹ پیش کریں۔
یک وقت ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں بہترین فیلڈنگ کے لئے مشہور محمد کیف کے اس ٹویٹ کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔ ان کے فالووروں نے اسے ر ی ٹویٹ بھی کیا ہے۔ رنجی کرکٹ میں چھتیس گڑھ کی ٹیم کی کمان سنبھال رہے کیف نے اس سے پہلے بھی ہندوستان فوج کی ہمت بڑھانے والے کئی ٹویٹ کئے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ بارہمولہ میں ہماری حفاظت کے لئے شہید ہونے والے تمام بہادر جوانوں کو میرا سلام۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mohammad kaifs brilliant tweet on indian soldiers in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply