محمد کیف چھتیس گڑھ کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

رائے پور: سابق ہندستانی بلے باز محمد کیف کو آئندہ رنجی ٹرافی سیشن کے لئے چھتیس گڑھ کی ریاست کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔چھتیس گڑھ کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
کیف نے چھتیس گڑھ کرکٹ یونین کے حکام اور کوچ سلیش کلکرنی کے ساتھ ٹوئٹر پر تصویر پوسٹ کی ہے۔ کبھی ہندستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین فیلڈر مانے جانے والے کیف نے ٹیوٹ کیا کہ چھتیس گڑھ کا پہلا کپتان مقرر ہونے کی خوشی ہے۔
نیا سفر، نوجوان باصلاحیت کرکٹروں کے ساتھ کام کرنے کے احساس سے وہ بہت خوش ہیں۔سال 2002 میں نےٹ ویسٹ ٹرافی فائنل میں ہندستان کی خطابی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے کیف نے ہندستان کی جانب سے اپنا آخری میچ 10 سال پہلے کھیلا تھا۔
35 سالہ کیف نے ہندستان کی جانب سے 13 ٹیسٹ میں 624 رن بنائے ہیں جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 148 رن ان کی بہترین کارکردگیہے۔ انہوں نے 125 ون ڈے میچوں میں 2753 رن بھی بنائے۔ جس میں دو سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mohammad kaif to lead chhatisgarh in ranji trophy in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply