عامر اپنی رفتار سے انگلینڈ میں قہر برپاکر ے گا: وسیم اکرم

کراچی:پاکستان کے سابق قدآور تیز گیند باز وسیم اکرم نے طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے تیز گیند باز محمد عامر کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں اور ان میں ٹیمکے تیز بولنگ شعبہ کی قیادت کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے اور وہ اپنی رفتار سے انگلستان کے بلے بازوں کو چین سے نہیں رہنے دیں گے۔
اسپاٹ فکسنگ میں سزا کاٹنے کے بعد عامر انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی آئندہ سیریز سے واپسی کر رہے ہیں۔24 سالہ عامر نے پہلے ہی پریکٹس میچ میں جو سمرسٹ کے خلاف کھیلا گیا بہترین بولنگ کی تھی۔ سابق پاکستانی کپتان نے کہاکہ عامر طویل وقت کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ان کے لئے اپنی پرانی تال واپس پانا اتنا آسان نہیں ہوگا لیکن انہوں نے پریکٹس میچ میں جس طرح کا مظاہرہ کیا ہے وہ حوصلہ افزا ہے۔
میرا انہیں بس اتنا ہی مشورہ ہے کہ وہ بغیر کوئی دباؤ اپنے کھیل کا لطف اٹھائیں اور اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں۔ وسیم اکرم نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کیلئے میزبان ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مقابلہ کرنے کیلئے جارحانہ سوچ اپنانا ہو گی۔وسیم اکرم نے کہا کہ انگلینڈ کو برتری حاصل ہے اور پاکستان کو ان سے مقابلے کیلئے ان جیسی جارحانہ سوچ اپنانا ہو گی۔
کپتان نے اپنی ٹیم کو مشورہ دیا کہ انگلینڈ کو ہرانا ہے تو انہیں ہر شعبے میں ‘جیسے کو تیسا’ کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔وسیم نے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کیلئے یہ ایک مشکل دورہ ہو گا ۔ڈیوک بال زیادہ سوئنگ ہوتی ہے جس کی وجہ سے بلے کے باہری کنارے سے گیند لگ کر سلپ میں چلی جاتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ لارڈز میں 14 جولائی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلش شائقین کے ممکنہ خراب رویے سے محمد عامر کا اعتماد متزلزل نہیں ہو گا۔ (یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mohammad amir can lead pakistan attack in england wasim akram in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply