معین علی کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے انگلستان نے جنوبی افریقہ کوا وول ٹیسٹ 239رنز سے ہرایا

اوول: جنوبی افریقہ کے خلاف آ ف اسپنر معین علی نے ہیٹ ٹرک کر کے جنوبی افریقہ کے خلاف جس تیسرے ٹیسٹ میچ میں نمایاں کردار ادا کیا وہ اوول میں کھیلا گیا 100ویں ٹسٹ میچ تھا۔ معین علی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوگیا کہ وہ اس میدان پر کھیلے گئے 100ٹیسٹ میچوں کے دوران ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے باؤلر ہیں ۔یہی نہیں بلکہ انہیںیہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ79سال بعد ہیٹ ٹرک کرنے والے وہ پہلے اسپنر ہیں۔معین علی نے اپنی یہ ہیٹ ٹرک دو اووروں میں مکمل کی۔
انہوں نے12ویں اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند پر بالترتیب ڈین ایلگر اور کیگیسو ربادا کو اور 13ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر مورنے مورکل کو آؤٹ کر کے کی۔492رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے افتتاحی بلے باز کی شاندار سنچری کے باوجود 252رنز ہی بنا سکی۔ وہ 228گیندوں پر 20چوکوں کی مدد سے136رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس کے ٹاپ آرڈر کے تین بلے باز ہاشم آملہ، ڈی کوک اور ایف ڈو پلیسس ڈبل فیگر مین پہنچنے سے پہلے ہی فاسٹ بولروں اسٹوکس اور رولانڈ کا شکار بن گئے۔البتہ نچلے آرڈر کے باؤما 32، مورس 24اور مہاراج24رنز بنا کر ڈبل فیگر میں پہنچنے والے بلے بازوں میں شامل ہو گئے۔ انگلستان کی جانب سے معین علی 4وکٹ لے سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ رولانڈ جونز کو 3اور اسٹوکس کو 2 اور براڈ کو ایک وکٹ ملا۔ بین اسٹوکس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Moeen hat trick seals crushing england win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply