معین علی کی طوفانی سنچری کی مدد سے انگلستان نے ویسٹ انڈیز کو 124رنز سے ہرایا

برسٹل: انگلستان نے ویسٹ انڈیز کو124رنز سے ہرا کر پانچ ون ڈے میچوں کی سریز میں2-0کی سبقت حاصل کر لی۔ برسٹل میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں 370رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 39.1اووروں میں ہی 245رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ افتتاحی بلے باز کرس گیل 78گیندوں پر97رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ انگلستان کی طرف سے فاسٹ بولر پلنکیٹ 52رنز کے عوض پانچ وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔اس سے قبل انگلستان نے معین علی کی تیز ترین سنچری، جو انہوں نے صرف53گیندوں پر بنائی، اور جوو روٹ اور اسٹوکس کی ہاف سنچریوں کی مدد سے مقررہ50اووروں میں9وکٹ پر369 رنز بنائے۔
معین علی نے صرف57گیندوں پر 102رنز بنا ئے۔ اس کے لیے انہوں نے سات چوکے اور 8چھکے لگائے۔معین علی اس قدر غضب کی بیٹنگ کر رہے تھے کہ انہوں نے آخری61رنز صرف14گیندوں پر بنائے۔ وہ ون ڈے میچوں میں تیز ترین سنچری بنانے والے انگلستان کے دوسرے بلے باز ہیں۔ روٹ نے79گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ84 اور اسٹوکس نے 63گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے73رنز بنائے۔ دونوں ٹیموں کا ہر بلے باز اتنا جارحانہ انداز اختیار کیے تھا کہ دونوں ٹیموں کی طرف سے 28چھکے لگائے گئے جو کہ انگلستان کے کسی بھی میدان پر کسی ایک ون ڈے میچ میں لگنے والے چھکوں کا ریکارڈ ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Moeen ali hits 53 ball century in bristol win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply