ہندستان سری لنکا کو ہرا کر ویمن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ کے فائنل میں

بینکاک: تجربہ کار بلے باز متالی راج (62) کی شاندار نصف سنچری اور پریتی بوس اور ایکتا بشٹ کے تین تین وکٹوں کی بدولت گزشتہ چمپئن ہندوستان نے سری لنکا کو جمعرات کو 52 رنز سے ہراکر خاتون ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
ہندستانی ٹیم نے چار وکٹ پر 121 رن بنانے کے بعد سری لنکا کو مقررہ20اووروں میں نو وکٹ پر محض 69 رن ہی بنانے دیے۔ہندستان کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل چوتھی جیت ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے چھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ ابھی اسے ایک میچ کھیلنا باقی ہے۔ ہندستانی کرکٹ کی سب سے تجربہ کار بلے باز متالی نے 59 گیندوں پر 62 رنز میں چھ چوکے لگائے۔
اسمرتی مدھانا نے 28 گیندوں میں 21 رن، ویدکرشنامورتی نے 23 گیندوں میں 21 رنز اور کپتان ہرمن پریت کور نے 10 گیندوں میں 10 رنز بنائے۔اسمرتی اور ہرمن پریت نے ایک ایک چوکا لگایا جبکہکرشنامورتی نے ہندوستانی اننگز کا واحد چھکا لگایا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mithali raj shines as india defeat sri lanka in womens t20 asia cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply