آسٹریلیائی آل راؤنڈر مشل مارش ٹیسٹ سریز کے بعد آئی پی ایل سے بھی باہر

میلبورن: آسٹریلیائی آل راؤنڈر مشل مارش کو اپنے کندھے کی سرجری کی وجہ سے تقریباً نو ماہ کے طویل عرصے تک میدان سے باہر رہنا ہوگا جس سے یہ واضح ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ کے پانچ اپریل سے شروع ہونے والے دسویں ایڈیشن میں بھی نہیں کھیل پائیں گے۔ مارش ہندوستان کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز کے باقی دونوں میچوں سے بھی باہر ہو چکے ہیں اور اب وہ آئی پی ایل میں اپنی ٹیم پونے سپرجائنٹس ٹیم کا بھی حصہ نہیں بن پائیں گے۔
آئی پی ایل کا دسواں ایڈیشن پانچ اپریل سے شروع ہونے والا ہے جس میں مارش لیگ کی نئی ٹیم پونے کا حصہ ہیں۔ مارش کو سال 2016 میں نیلامی میں سپرجائنٹس نے خریدا تھا لیکن انہیں گزشتہ آئی پی ایل سیشن میں بھی چوٹ کی وجہ سے درمیان میں ہی ٹورنامنٹ سے ہٹنا پڑا تھا۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس ایڈیشن میں ان کی غیر موجودگی کا پونے پر کچھ خاص اثر نہیں پڑے گا۔
پونے نے اس سیشن میں 14.5 کروڑ روپے کی بھاری قیمت دے کر بین اسٹوکس کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے اور اس کے علاوہ ڈین کرسٹین اس کے اہم آل راونڈروں میں ہیں۔ گذشتہ ہفتے تک آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ رہے مارش بنگلور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے بعد اپنے بائیں کندھے میں لگی چوٹ کے بعد وطن واپس لوٹ گئے تھے جہاں پیر کو ان کی سرجری کی گئی۔مارش کے فٹ ہونے میں کتنا وقت لگے گا حتمی طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ تقریبا ًنو ماہ تک اب کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mitchell marsh to miss rising pune supergiants campaign in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply