ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے خواہش مند ایک ہندوستانی سمیت4کوہ پیما ہلاک

کٹھمنڈو: (یو این آئی) دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے خواہش مند 3 یورپی اور ایک ہندستانی کوہ پیما ہلاک ہوگئے، بچاؤ عملے نے ہندستانی کوہ پیما کی لاش کی نشاندہی کرلی تاہم خراب موسم کی وجہ سے اسے بچایا نہیں جاسکا۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک ہفتے کے دوران دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش میں مختلف واقعات میں 3 کوہ پیما موت کا شکار ہوئے، جہاں دو سال قبل ایک حادثے میں 18 کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق امدادی سرگرمیوں سے منسلک ایک ہیلی کاپٹر پائلٹ نے بتایا کہ گذشتہ 3 روز کے دوران 8848 میٹر یا 29030 فٹ بلند پہاڑی چوٹی پر سے ایک درجن سے زائد کوہ پیماؤں کو بچایا گیا۔
ہلاک ہونے والے کوہ پیماوں کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ اونچائی کے باعث بیماری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے اور ایک سیزن میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوچکی ہے، یہاں کوہ پیماوں کو غیر متوقع موسم، سخت ہواوں اور غیر معمولی کم ترین درجہ حرارت کا سامنا تھا۔گزشتہ ایک ہفتے سے موسم معمول کے مطابق تھا جس نے کوہ پیماوں کو چوٹی سر کرنے کیلئے ایک موقع فراہم کیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی تبدیلی اور سخت ہواوں کے چلنے سے قبل دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کیلئے کم سے کم 100 کوہ پیما پیر کے روز نیپال کی جانب سے انتظار کررہے تھے۔
نیپال کے محکمہ سیاحت کے کمال پاراجولی نے تصدیق کی کہ سلوواکیہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ویلادمیر اسٹبا کی لاش گذشتہ روز ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سے کچھ ہی میٹر کے فاصلے پر ملی۔ان کی لاش 8000 میٹر بلندی پر ملی، پہاڑ کا یہ علاقہ ’ڈیتھ زون‘ کے نام سے معروف ہے، یہاں اس سے قبل ایک امریکی کوہ پیما رولانڈ ائیرووڈ بھی موت واقع ہوئی تھی۔چوٹی کا یہ حصہ اپنے انتہائی مشکل عراضی اور سخت ہواوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے، جہاں فضا میں آکسیجن کی کمی کے باعث اونچائی سے لاحق ہونے والی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔مقامی میڈیا نے تبت ماؤنٹینگرنگ ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا کہ ایک آسٹریلوی کوہ پیما پہاڑی پر تبت کے مقام پر ہلاک ہوا۔
سالہ کوئن لینڈ بھی مبینہ طور پر اونچائی کے نتیجے میں بیماری کا شکار ہوئی تھیں، انھوں نے پہاڑی کا 7500 میٹر کا حصہ سر کرلیا تھا اور وہ بیماری کے باعث نیچے واپس آرہی تھیں کہ ہلاک ہوئیں۔اس سے قبل لاپتہ ہونے والے کوہ پیما کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ ہفتے کے روز ان سے اس وقت رابطہ منقطع ہوگیا تھا،جب انھوں نے چوٹی سر کرلی تھی، ان کے نیپالی گائڈ کو 8000 میٹر کی بلندی پر قائم کیمپ 4 سے بے ہوشی کی حالت میں بچایا گیا۔
یاد رہے کہ اب تک 120 کوہ پیما شمال کی جانب سے چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرچکے ہیں جبکہ تبت کی جانب سے 80 کوہ پیما کوشش کرچکے ہیں۔دوسری جانب جون میں مانسون کی آمد سے قبل چوٹی کو سر کرنے کیلئے سیکڑوں کوہ پیما انتظار کررہے ہیں اور یہ چوٹی سر کرنے کے انتہائی مختصر سیزن کا اختتام ہے۔گذشتہ سال ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں 5 کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے جبکہ چوٹی کو سر کرنے کیلئے 640 افراد نے کوشش کی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Missing indian climber found dead on mount everest in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply