ریٹائرمنٹ پر پچھتاوانہیں مگر ٹیسٹ میچز کی کمی محسوس ہوتی ہے:دھونی

نئی دہلی: دنیا کے بہترین فنشرز میں شمار ٹیم انڈیا کے محدود اوورز کے کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیلئے بھلے ہی ڈیڑھ سال سے زیادہ وقت گزر چکا ہو لیکن وہ آج بھی کرکٹ کے پانچ روزہ شکل کی کمی محسوس کرتے ہیں۔
ہندستانی کپتان نے بدھ کو یہاں منعقد ایک پروگرام کے دوران کہا کہ وہ آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کو ‘مس’ کرتے ہیں۔تاہم انہوں نے ٹیسٹ سے اپنے ریٹائرمنٹ لیے جانے کے فیصلے کو درست قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ آپ جب طویل وقت تک کسی سے وابستہ رہتے ہیں تو اس سے جدائی اور دوری کا قلق تو ہوتا ہی ہے۔اور اس کی کمی بھی محسوس کرتے ہیں۔
دھونی نے کہاکہ میں بھی ٹیسٹ کرکٹ کو ‘مس’ کرتا ہوں کیونکہ یہ کرکٹ کی پیدائشی شکل ہونے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی پیچیدہ شکل ہوتا ہے۔میں ٹیسٹ کرکٹ کی کمی ضرور محسوس کرتا ہوں لیکن میرا ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ درست تھا۔ ٹیم انڈیا کے ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کپتان دھونی نے دسمبر سال 2014 کو ٹیسٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اگرچہ وہ محدود اوورز میں کپتانی کر رہے ہیں۔وہ کرکٹ کے پانچ روزہ شکل میں ملک کے سب سے زیادہ کامیاب کپتان ہیں۔ دھونی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعرات سے شروع ہو رہی ٹیسٹ سیریز کے بارے میں کہاکہ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا شاندار امتزاج ہے۔ٹیم کی حالیہ کارکردگی اچھی رہی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم کامیاب رہے گی۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Miss tests but dont regret retiring says dhoni in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply