ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے جانشین سے متعلق کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا:پی سی بی چیرمین

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین شہریار کان نے کہا ہے کہ ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے کہ ٹیسٹ میچوں کے کپتان مصباح الحق کے ریٹائر وہنے کے بعد کسی کپتان بنایا جائے۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہنے کے لیے پر تول رہے مصباح الحق کے متبادل کے حوالے سے معلوم کیے جانے پر شہریار نے کہا کہ ابھی اس ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ مصباح الحق کے ریٹائر منٹ کے بعد ٹیم کی قیادت کی ذمہ دای کون اٹھائے گا۔
انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی پاکستان نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کیا تو مصباح سے یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ وہ کچھ اور عرصہ تک ٹیم کی قیادت کریں۔
انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان پاکستان کے لیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ٹیم میں رہنے کے دعویدار بنے ہوئے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Misbahs replacement still undecided shaharyar khan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply