مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کپتان

مصباح الحق نے گزشتہ روز لگاتار دو چھکے لگا کر نہ صرف ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں60یا اس سے زائد چھکے لگانے والے کپتان بھی بن گئے ہیں۔وہ مجموعی طور پر اب تک69سکسز لگا چکے ہیں۔جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم 59 ، ہندوستانی کپتان ایس ایم دھونی51،ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا 49اور ویسٹ انڈیز کے ہی کپتان کلائیو لائیڈ 48 چھکے لگا چکے ہیں۔ اس طرح سے مصباح الحق نے ٹیسٹ کپتان کے طور پر بھی اپنا ریکارڈ بھی بہت بہتر بنا لیا ہے۔ مصباح الحق ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 78 چھکے لگا چکے ہیں جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بھی ہیں۔یونس خان 70چھکوں کے ساتھ پاکستانی بیٹسمینوں میں دوسرے جبکہ وسیم اکرم 57 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پرہے جہاں پروہ پہلے ہی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کو جیتنے کے بعد اب ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Misbah ul haq smashes the record for most sixes by a captain in tests in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply