مصباح الحق پانچ ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے عمر دراز کھلاڑی بن گئے

جمیکا ٹیسٹ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک یادگار ٹیسٹ ہے۔ اس میں پاکستان کے دو مایہ ناز کھیلاڑیوں نے اپنے ریکارڈز بنائے ہیں۔ یونس خان کے عالمی ریکارڈ کے بعد ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ۵ ہزار کا سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے ساتویں بیٹسمین بن گئے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ۵ ہزار رنز کا سنگ میل ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا ٹیسٹ کے دوران عبور کیا۔ مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ۵ ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے ۷ ویں بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل یہ سنگ میل عبور کرنے والوں میں جاوید میاں داد، ظہیر عباس، سلیم ملک، محمد یوسف، انضمام الحق اور یونس خان شامل ہیں۔مصباح الحق ۵ ہزار رنز بنانے والے دوسرے عمر دراز بلے باز بھی بن گئے۔ جس روز انہوں نے یہ ریکارڈ قائم کیا اس روز وہ 42سال 331روز کے تھے۔ان سے قبل انگلینڈ کے کھلاڑی جیک ہوبس تھے جنہوں نے ۵ ہزار رنز بنانے کا اعزاز46 سال کی عمر میں حاصل کیا تھا۔ایک روز پہلے ہی یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اس ٹیسٹ میچ کو اپنے لیے اس وقت یادگار بنالیا جب انہوں نے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 23رنز کے اسکور پر پہنچتے ہی10ہزار رنز کے کلب میں اپنا اندراج کرا کے پاکستان کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ وہ دنیا کے 13ویں اور پاکستان کے پہلے بالے باز ہیں جس نے10ہزار یا اس سے زائد ٹیسٹ رنز بنائے ہیں۔اس کلب میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو بول بالا ہے۔ اس کے تین بلے باز سچن ٹنڈولکر، راہل دراوڑ اور سنیل گواسکر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور شیو نرائن چندر پال ، سری لنکا کے دو بلے باز کمار سنگا کارا اور مہیلا جے وردھنے، جنوبی افریقہ کے جاک کیلس اور انگلستان کے ایلسٹر کوک اس دس ہزاری کلب میں شامل ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Misbah ul haq completes his 5000 test runs in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply