مصباح الحق سب سے زیادہ عمر میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے کپتان بنے،انضمام الحق کا ریکارڈ بھی توڑا

لارڈس:پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری لگانے کے ساتھ ہی لارڈس پر تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے سب سے عمر دراز کپتان بننے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔
114رنز کی اننگز کھیلنے والے مصباح نے 42سال ،42دن کی عمر میں یہ سنچری بنائی اور اسی کے ساتھ انہوں نے آسٹریلیا کے باب سمپسن کا ریکارڈ بھی توڑا۔سمپسن نے ایڈیلیڈ میں 78-1977میں ہندوستان کے خلاف 41سال ،359دن کی عمر میں سنچری بنائی تھی۔ مصباح کی اننگ کی بدولت پاکستانی ٹیم300کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب رہی اور 339رنز پر اس کا آخری وکٹ گرا ۔مصباح نے کہا کہ یہ اننگ میرے لئے بہت ہی یادگار ہے اور میں اسے سب سے اوپر رکھتا ہوں۔
میں نے پاکستان کے ایبٹ آباد میں ٹریننگ کیمپ کے دوران ایک فوجی افسر سے کئے وعدے کے مطابق ہی سنچری کے بعد پش اپ لگائے۔ اور ساتھ ہی فوجی انداز میں سیلوٹ بھی کیا۔مصباح کی 40سال کی عمر کے بعد یہ پانچوی سنچری ہے۔انہوں نے سبھی سنچری کپتان کے طور پر ہی بنائی ہیں۔40سال کی عمر کے بعد دنیا کے کسی بھی کپتان نے تین سے زیادہ سنچری نہیں بنائی ہے۔
یہ مصباح کی پاکستان کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر آٹھویں سنچری ہے۔وہ اسی کے ساتھ انضمام الحق (سات سنچری )کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچری بنانے والے کپتان بن گئے ہیں۔مصباح نے اسد شفیق (73)کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لئے 148رنز کی سنچری ساجھے داری کی۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Misbah ul haq become the oldest player in 82 years to score a century in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply