مصباح الحق کی سنچری کی مدد سے پاکستان پہلی اننگز میں339رنز بنانے میں کامیاب

لندن: لارڈز کے میدان میں کھیل جا رہے پہلے ٹسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے جہاں ایک طرف شاندار سنچری بنا کر پاکستان کی پہلی اننگز کو سنبھالنے کے ساتھ 339جیسا بہتر اسکور دینے میں اہم کردار ادا کیا وہیں دوسری جانب نئے ملینیم میں42سال کی عمر میں سنچری بنانے والا پہلا کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان محض77رنز پر ٹاپ آرڈر کے تین بلے بازوں کو گنوا چکا تھا۔ لیکن ٹیم کے دو معمر بلے بازوں یونس خان اور مصباح الحق نے انگلستان کے فاسٹ و اسپن اٹیک کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے چوتھے وکٹ کی رفاقت میں 67رنز بنا کر اننگز کو سنبھال لیا۔ لیکن134کے اسکور پر براڈ نے یونس خان کو معین علی کے ہاتھوں ان کے 33رنز کے نجی اسکور پر آؤٹ کر کے پاکستان کو پھر پریشانی میں ڈال دیا ۔لیکناسعد شفیق کی شکل میں مصباح الحق کو ایک بہترین رفیق مل گیا اور نئے و پرانے خون کی آمیزش نے کریز پر ایسا رنگ بکھیرا کہ دونوں کو آؤٹ کرنے کے لیے کوک کے ذریعہ استعمال کیے گئے ان کے ترکش کا ہر تیر ناکام ہوتا گیا یہاں تک کہ اسعد شفیق ہاف سنچری اور مصباح الحق سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
آخر کار اس جوڑی کو ووکس نے جو کہ6وکٹ لے کر انگلستان کی طرف سے کامیاب ترین بولر رہے، اسد کو وکٹ کیپر بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے توڑ نے میں کامیابی حاصل کر لی۔اسد نے130گیندوں پر 12چوکون کی مدد سے73رنز بنائے۔اسد آؤٹ ہوئے تو اس وقت پاکستان کا اسکور282تھا۔لیکن اس کے بعد مصباح الحق کا کوئی ساتھ نہ دے سکا اور وقفہ وقفہ سے وکٹ گرتے رہے۔ سرفراز احمد بھی25رنز بنا کر ووکس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
دو بال کے بعد ہی اسی اوور میں وہاب ریاض کو بھی ووکس نے کلین بولڈ کر دیا۔ 317اسکور پر مصباح الحق بھی 305منٹ کی بلے بازی میں199گیندوں کا سامنا کر کے 18چوکوں کے ساتھ114رنز بنا کر براڈ کی گیند پر صاف بولڈ ہو گئے۔ محمد عامر اور یاسر نے آخری وکٹ کے لیے22رنز بنا کر ٹیم کا اسکور339تک پہنچا دیا۔ ووکس نے 6، براڈ نے تین اور بال نے ایک وکٹ لیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Misbah leads way with lords hundred in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply